Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کیساتھ کرپٹ افراد کھڑے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا زیاں ہے۔وہ پہاڑ سے اتر کر آئے ہیں اور دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا احتساب کی بات کر نامضحکہ خیزہے۔ ان کےساتھ کرپٹ افراد کھڑے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ شریف فیملی احتساب کے لئے جے آ ئی ٹی کی مدد کر رہی ہے۔پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دباو میں نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے۔ اب عوام کے درمیان نہیں جاسکتے۔ صرف بنی گا لہ میں مائیک کے سامنے باتیں کرسکتے ہیں۔

 

شیئر: