Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندویووا واہنی کے ہاتھوں داروغہ کی پٹائی،2افرادہلاک

لکھنؤ - - -  ایک طرف وزیراعلیٰ جہاں اپنے 100دن مکمل ہونے پر خوشیاں منارہے تھے تو دوسری طرف گزشتہ شب بریلی میں ہونے والے تشدد کے واقعہ میں 2افراد کی موت ہوگئی۔ اس میں وزیراعلیٰ یوگی کی قائم کردہ دہشتگرد تنظیم ہندو یوواواہنی برابر کی ملوث تھی۔ سبھاش نگر تھانہ میں ہندویوواواہنی کے کارکن زبردستی داخل ہوگئے اور وہاں موجود داروغہ کو بری طرح مارا پیٹا۔ حملہ میں زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہوگئی۔ دونوں کو اسپتال بھیجا گیا لیکن ایک شخص کی راستے میں اور دوسرے کی اسپتال پہنچ کر موت ہوگئی۔ جس وقت تھانہ میں یہ لوگ ہنگامہ کر رہے تھے تو وہاں فریادی بھی موجود تھے جنہوں نے ہندو یوواہنی کی شکایت کی تھی، وہ بھی بری طرح زخمی ہوگئے۔ ایک شخص دیپک نے اس سلسلے میں بتایا کہ ہندو یوواواہنی کے کارکن روز اسکے محلے سے لڑکیوں کو اٹھاکر کہیں لے جایا کرتے تھے جس پر کچھ عورتوں اور مردوں نے اعتراض کیا یہی بات انہیں بہت ناگوار گزری اور انہوں نے سب کو تھانہ میں لے جاکر بری طرح مارا پیٹا۔ پولیس وہاں تماشہ دیکھتی رہی، یہاں تک کہ جب ایک داروغہ نے مداخلت کی کوشش کی تو ان کی بری طرح پٹائی کردی گئی۔ پولیس نے دونوں طرف سے مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

شیئر: