Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیدان کے بیٹے نے ریئل میڈرڈ چھوڑ دی

میڈرڈ....فرانس کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر اور ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے کوچ و مینجر زین الدین زیدان نے اپنے بیٹے اینزو زیدان کو ریئل میڈرڈ چھوڑنے کی اجازت دے دی ۔زیدان کو یہ اعزاز حاصل ہے وہ خود بھی ریئل میڈرڈ کی طرف سے کھیل چکے ہیں اب ان کا بیٹا بھی اس معروف کلب کی نمائندگی کر رہا ہے تاہم اینزو کو ابھی ریئل میڈرڈ کی جانب کھیلنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے اسی تناظر میں ٹیم مینجر زین الدین زیدان نے اسے اسپینش لیگ کے ایک اور کلب ایلاویس کو فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ معاہدے میں رکھی گئی شرط کے مطابق ریئل میڈرڈ ضرورت پڑنے پر اینزو کو واپس لے سکے گا۔22سالہ اینزو نے ایلاویس کے ساتھ 3سال کا معاہدہ کیا ہے۔گزشتہ سیزن میں اینزو ریئل میڈرڈ کے لئے کنگز کپ کا صرف ایک میچ کھیل سکا تھا اور زیادہ تر کلب کی یوتھ ٹیم کا حصہ رہا۔اینزوزیدان کے 4بچوں میں سب سے بڑا ہے ۔

 

شیئر: