Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے سعودی رہنماﺅں کے قتل کیلئے الفقیہ کو سرمایہ فراہم کیا تھا

ریاض.....  القاعدہ تنظیم کی کئی شخصیات پر مقدمات کی سماعت نے قطر اور سعد الفقیہ کے دہشتگرد تنظیموں کے تعلقات کے ثبوت پیش کردیئے۔ قطر ی حکام سعد الفقیہ کی مدد کررہے تھے اور وہ مملکت میں القاعدہ تنظیم کے انتہائی خطرناک سرغنہ عبدالعزیز الطویلعی کی مدد کررہے تھے۔یہ وہ شخص ہے جو ان 47دہشتگردوں میں شامل تھا جن پر حد حرابہ نافذ کی گئی۔ سعودی نظام کا باغی سعد الفقیہ قطری حکومت سے مالی تعاون لیکر عبدالعزیز الطویلعی کو سرمایہ فراہم کررہا تھا۔الطویلعی94افراد پر مشتمل دہشتگرد گروہ کا سرغنہ تھا۔ سعد الفقیہ نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز، شہزادہ نایف بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن نایف کے قتل کیلئے سرمایہ مہیا کیا تھا۔ شہزادہ محمد بن نایف اس وقت معاون وزیر داخلہ برائے امور سلامتی ہوا کرتے تھے۔

شیئر: