Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے عرب مطالبات مستر کردیئے

مناسب شرائط پر بات چیت کیلئے تیار  ہیں،  ترک فوجی اڈا بند کرنے کے مطالبے پر عمل خارج از امکان ہے،وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
 
روم: قطر نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر کے تمام مطالبات باقاعدہ طور پر مسترد کر دئیے ۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے روم میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ عرب مطالبات کو مسترد کرتے ہیں  ۔ قطری وزیر خارجہ نے زور دیکر کہا کہ ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا چا ہتے ہیں ۔ قطری وزیر نے ترکی کا فوجی اڈا بند کرنے کے مطالبے پر عمل کو بعید از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اور ترکی نے دفاعی معاہدہ کیا ہے ۔فوجی اڈا اس کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ قطری وزیر نے مزید کہا کہ قطر عربوں کے ساتھ مناسب شرائط پر بات چیت کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الجزیرہ چینل ہمارا فخر ہے اور یہ علاقے میں ابلاغ کے شعبے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے قطر پر دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے باب میں اپنا ایک مقام ر کھتے ہیں ۔ قطر کا بائیکاٹ کرنیوالے ممالک سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بحرین نے کویتی ثالث کے توسط سے قطر کے سامنے کئی مطالبات رکھے تھے ۔ ان میں ابلاغی اشتعال انگیزی بند کرنے ، مطلوبین حوالے کرنے ، دہشتگر د تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنے اور ایران کے ساتھ تعلقات کا معیار کم کرنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ دوحہ کو مطالبات پر عملد رآمد کیلئے 10دن کی مہلت دی گئی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے ۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: