Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو دی جانے والی مہلت میں 48گھنٹے توسیع کی منظوری

ریاض: سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد کے مطالبے پر قطر کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے دی جانے والی مہلت میں 48گھنٹے توسیع کی منظوری دی جاتی ہے۔ چاروں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ امیر کویت نے مہلت میں توسیع کی وجہ یہ بتائی کہ قطری وزیر خارجہ آج پیر کو کویت کا دورہ کرکے مطالبات پر اپنی وضاحتیں اور جواب دے گا۔ ہم امیر کویت کے جواب کے منتظر ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: