Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاوضوں کا تنازع تباہی کا سبب بنے گا، مائیکل کلارک

سڈنی ...سابق کپتان  مائیکل کلارک آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کی تنظیم کو خبر دار کیا ہے کہ معاوضوں کا تنازع کھیل اور ٹیموں کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں اس تنازعے کی غیر معمولی کوریج دیکھ کر حیرت ہوئی ورلڈ کپ کھیلنے میں مصروف ویمنز ٹیم اور اس کی کارکردگی کوئی اہمیت نہیں دی جارہی۔ میرے خیال میں اگر اسے مزید گھسیٹا گیا تو یہ نہ صرف آسٹریلوی کرکٹ بلکہ قومی ٹیموں کی تباہی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے تجویز پیش کی فوری حل کے طور 30 جون کو ختم ہونے والے معاہدے یا مفاہمتی یادداشت کو مزید ایک سال کے لئے توسیع دے دی جائے اور فریقین کھیل کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر بند کمرے میں اس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا میڈیا میں غیر ضروری طور اچھالا جانا خرابیوں کا سبب بنا ہے اور آسٹریلوی ٹیم کی حالیہ ناکامیاں بھی اسی کا شاخسانہ ہیں۔

 

شیئر: