Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اور سلمان خان کا بھوجپوری انداز

ممبئی- - - - - بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور دبنگ سٹار سلمان خان کا بھوجپوری اسٹائل لوگوں کو دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ شاہ رخ ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں ممبئی میں ایک گانے کی شوٹنگ شروع ہے۔ دونوں بھوجپوری انداز میں اس گانے میں نظر آ سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان اور شاہ رخ اس گانے میں گمچھا باندھے تھرکتے نظر آ سکتے ہیں۔ فلم کے اس گانے کی شوٹنگ ان دنوں یش راج اسٹوڈیو میں چل رہی ہے اور یہاں ڈانسرس کا مکمل گروپ بھی جینس پینٹ اور گمچھا باندھے نظر آ رہے ہیں ۔ یہ دیکھنا واقعی دلچسپ ہوگا کہ کس طرح دونوں گانے میں مستی اورکامیڈی کرتے نظر آئیں گے اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما بھی ہیں۔

شیئر: