Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمن ورلڈ کپ،پاکستان کی مسلسل پانچویں شکست

  لندن ...انگلینڈ میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔145 رنز کی تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی لیکن اس کے بعد ا سٹیٹرویٹ اور صوفی ڈیوین نے صرف 15 اوورز میں ہدف پورا کر دیا۔ڈیوین نے شاندار بیٹنگ کی۔ 31 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔اس سے پہلے پاکستان کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عائشہ ظفر اور ناہیدہ خان نے 35 رنز کی شراکت قائم کی۔کپتان ثنا میر نے شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچری بنا ئی لیکن کسی اور کھلاڑی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ پوری ٹیم 47ویں اوور میں آوٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینا روو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تاہوو، کیسپیرک اور کیر نے2.2کھلاڑی آوٹ کئے۔ پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں 5 میچ کھیلے ہیں ۔ تمام میں اسے شکست ہوئی ہے۔

 

شیئر: