Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ضمنی انتخاب ،پیپلزپارٹی کے سعید غنی کامیاب

 کراچی....غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سعید غنی 23 ہزار840 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری 18 ہزار106 وو ٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ۔ ن لیگ کے امیدوار تیسرے اور تحریک انصاف چوتھے نمبر پر رہی ۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے سعید غنی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ ضمنی انتخاب میں پی پی پی کے سنیٹر سعید غنی، جماعت اسلامی کے ظہیر جدون، ن لیگ کے علی اکبر گجر اور تحریک انصاف کے انجینئر نجیب ہارون کے درمیان مقابلہ تھا۔ عام انتخابات میں اس نشست سے عرفان اللہ مروت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جولائی 2014 میں الیکشن ٹریبونل نے ا نہیں نا اہل قرار دیا تھا۔ پولنگ مجموعی طور پر پر امن رہی۔ کئی مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے باعث رینجرز کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ رینجرز اور پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

شیئر: