Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دی جائے، اقوام متحدہ

رنگون۔۔۔۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ میانمار کی مسلمان روہنگیا برادری کو شہریت دی جائے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین نے میانمار کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کی اراکان ریاست میں 2012سے امتیازی تشدد کا سامنا رہا۔ سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ 40ہزار افراد جن میں اکثرت مسلمانوں کی ہے اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ میانمار کی رہنما سوچی کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ تارکین جو کئی دہائیوں سے تھائی لینڈ میں پناہ گزیں ہیں۔ وطن واپس آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ پناہ گزین تھائی لینڈ میں سرحد کے قریب کیمپوں میں مقیم ہیں۔

شیئر: