Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان دورہ خلیج کے آرزومند

انقرہ ۔۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے ماہ رواں کے وسط میں سعودی عرب اور قطر کے دورہ کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15جولائی کے بعد خصوصی سفارتی مہم شروع کرنا چاہتے ہیں۔ خلیج کاایک بار پھر دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ ممکن ہے اس کی بدولت خلیجی ممالک میں مکالمے کا سلسلہ بحال ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ وہ قطر کویت اور سعودی عرب کے دورے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔اردگان نے توجہ دلائی کہ ہمبرگ میں جی20کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر روسی اور امریکی سربراہوں نے مکالمے کے ذریعے قطری بحران کے حل پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا امریکی وزیر خارجہ جلد ہی استنبول کا دورہ کرینگے۔

شیئر: