Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں عام بلب کی درآمد پر پابندی

کویت سٹی: بجلی صرف کرنے والے عام بلب درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔کویتی وزیر تجارت خالد الروضان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں صرف انرجی سیوربلب کی فروخت کئے جائیں۔ عام بلب جو انرجی سیور نہیں ہیں انہیں اگست سے درآمد نہیں کیا جاسکتا۔ وزارت نے فیصلے کے نفاذ کے لئے کسٹم حکام کو ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام بلب ، انرجی سیور بلب کے مقابلے میں 90فیصد زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں۔ اس کے باعث حکومت کو4بلین دینار سالانہ خرچ کرنے پڑتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: