Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو اشیاء سے روزانہ آگ کی 5وارداتیں

لندن۔۔۔۔برطانیہ کے ایک ادارے نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں ریفریجریٹر، ڈرائر اور اسی طرح کی مختلف الیکٹرانک اشیاء کے نتیجے میں روزانہ آگ لگنے کی 5وارداتیں ہوتی ہیں۔ یہ وارننگ ایسے وقت آئی ہے جب پچھلے مہینے خراب ریفریجریٹر کی وجہ سے ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس ادارے کا کہنا تھا کہ ہر سال ان اشیاء کے نتیجے میں آگ لگنے کے 1800سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں۔اس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کوئی ایسا محکمہ بنائے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ اس قسم کی اشیاء آگ لگنے سے محفوظ ہوں۔ اگرچہ برطانیہ میں دکانداروں کی طرف سے خراب اور ناکارہ اشیاء واپس لینے کا رجحان ہے لیکن پھر بھی لاکھوں ایسے الیکٹرانک اشیاء گھروں میں موجود رہیں گی۔

شیئر: