Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحتمند خوراک آخر کیا ہے؟

زیورخ۔۔۔۔متعدد افراد صحتمند خوراک کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے لیکن نئی تحقیق کے مطابق سادہ نظر آنیوالے خوراک ان میں زیادہ مقبول ہے۔ معمر مرد وخواتین اپنی خوراک کے بارے میں زیادہ محتاط ہوتے ہیں۔ آرگینک خوراک خریدنے والے افراد اس بارے میں زیادہ علم رکھتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی صحت زیادہ عزیز ہوتی ہے۔ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات بھی ظاہر ہوئی کہ لوگ ابتک یہ نہیں سمجھتے کہ صحتمند خوراک کسے کہا جاتا ہے۔کچھ سمجھتے ہیں کہ ایسی خوراک نہ کھائی جائے جس سے ذیابیطس کا مرض لاحق ہو بعض سمجھتے ہیں پھلوں کا جوس ان کیلئے بہتر ہے۔ زیورخ یونیورسٹی کے ماہرین نے جو تجربات کئے ہیں اس کے مطابق صارفین کی اکثریت میں وہ سبزیاں مقبولیت کی حامل ہیں جو فطری طور پر اگائی جاتی ہیں اور جن میں کیمیائی کھادوں کا استعمال نہیں ہوتا۔ زیورخ یونیورسٹی کے ریسرچر نے 85ہزار لوگوں کے اعداد و شمار جمع کئے جن پر باقاعدہ ریسرچ کی گئی۔ یہ ریسرچ یورپ ، ایشیا، شمالی امریکہ سمیت 32ملکوں میں کی گئی اور اس پر تحقیق تقریباً 20سال میں مکمل ہوئی۔

شیئر: