Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ انڈر 18 اسنوکر چیمپیئن شپ پاکستانی کیوئسٹ نسیم اختر نے جیت لی

 
بیجنگ:پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ نسیم اختر نے چین میں ہو نے والی ورلڈ انڈر 18 اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔نسیم اختر جونیئر عالمی اسنوکر ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں۔16 سالہ نسیم اختر نے فائنل میں چین کے کیوئسٹ فین لی کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔پنجاب کے شہر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے نسیم اختر کو ابتدائی فریمز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک موقع پر 1-3 سے پیچھے تھے تاہم انہوں نے پانچویں فریم میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کر لیا۔ان کی جیت کا اسکور 20-62، 69-68، 37-71، 19-57، 127-06، 84-40، 61-37 اور 74-08 رہا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے 2 کیوئسٹ شریک ہوئے۔ پاکستان کے حارث طاہر کو 16 کے راو¿نڈ میں نسیم اختر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نسیم اختر اور حارث طاہر اب بدھ سے چین میں ہی شروع ہونے والی انڈر 21 چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
 

شیئر: