Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ہند کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

227 رنز کا مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا، پونم راوت کی سنچری رائیگاں
 
 سڈنی:انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے ہند کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔آسٹریلیا نے 227 رنز کا مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے نکول بولٹن اور بیتھ مونی نے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی نمایاں بیٹسمینوں میں میگ لیننگ نے 76 اور پیری نے 60 رنز بنائے۔انڈیا کی جانب سے صرف پونم یادو ہی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔اس سے پہلے انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ اننگز کی خاص بات پونم راوت کی عمدہ سنچری تھی، انھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ کپتان متھالی راج نے 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیری اور میگان نے 2، 2جبکہ گارڈنر اور کرسٹین بیمزنے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔برسٹل کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: