Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی ، بلٹ ٹرینیں چلانے کی رپورٹیں پیش

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی ریلوے گولڈن نیٹ ورک پر سفری اوقات کم کرنے کیلئے ان دنوں کئی رپورٹوں پر غور کررہی ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیاکہ دہلی کولکتہ کے درمیان سفر کے وقت میں کمی لائی جائے جبکہ دہلی سے وارانسی تک فاصلہ بلٹ ٹرین میں 2گھنٹہ 37منٹ میں طے کیا جائیگا۔ اس رپورٹ میں آگے چل کر لکھا گیا ہے کہ دہلی لکھنوتک سفر ایک گھنٹے 38منٹ میں طے کیا جائے۔ یہ جائزہ اسپین کی 3کمپنیاں لے رہی ہیں اورانہوں نے ریلوے کو اپنی حتمی رپورٹ کا مسودہ پیش کردیاہے۔ مختلف ڈویژنوں میں ٹرینوں کے اوقات کم کئے جائیں گے اور پھر ایک اور رپورٹ پیش کی جائیگی۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ساری رپورٹیں 2ماہ میں ریلوے بورڈ کوپیش کی جائیں گی جس کے بعد اس پروجیکٹ کا فیصلہ کیا جائیگا۔ابھی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے اس کے نتیجے میں ان سارے منصوبوں پر 1.21لاکھ کروڑ روپے خرچ ہونے کا اندازہ لگایا گیاہے۔ اگر دہلی وارانسی کے درمیان بلٹ ٹرین پر 2021میں کام شروع کیا گیا تو وہ 10برس میں مکمل ہوگا۔ اور اس پر 52860کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ دہلی لکھنوپر بلٹ ٹرین چلانے کا کام 2029تک مکمل ہوجائیگا۔ان بلٹ ٹرینوں کی رفتار 300کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان ٹرینوں پر سفر کرنے والوں کو فی کلو میٹر ساڑھے 4روپے خرچ کرنا ہونگے۔ دہلی سے وارانسی جانیوالے مسافروں کا ٹکٹ 3240 جبکہ دہلی سے لکھنؤ تک کا ٹکٹ 1980روپے ہوگا۔

شیئر: