Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کمپنی صارفین پر پابندی لگا سکتی ہے؟

ریاض۔۔۔۔سعودی کمیونیکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی مواصلاتی کمپنی صارفین کو اپنی کسی بھی اسکیم کا پابند نہیں بناسکتی۔ اگر کوئی صارف کسی بھی مواصلاتی کمپنی کی کوئی سروس ختم کرانا چاہتا ہویا کسی اور مواصلاتی کمپنی میں منتقل ہونے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے ایسا نہ کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔کمیونیکیشن بورڈ نے یہ وضاحت ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر صارفین کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جواب میں دی ہے۔بورڈ نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مواصلاتی کمپنی صارف کی جانب سے کوئی بھی اسکیم خریدنے کے بعد اسے قبل از وقت منسوخ کرنے پر مطلوبہ رقم وصول کرنے کے حق سے محروم کردی جائے ۔

شیئر: