Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تہران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن ...ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگا دیں۔ پابندیوں کا اعلان ٹرمپ انتظامیہ کے اس انتباہ کے ایک دن بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ تہران عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے پر درست طریقے سے عمل نہیں کر رہا۔منگل کو جاری بیان میں کہاگیا کہ ایران سے جاری خطرات کے جواب میں امریکی انتظامیہ نے ان 18 تنظیموں اور افراد پر پابندیاں لگائی ہیں جو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران حزب اللہ، حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، ان سے اسرائیل کو خطرہ ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ایران نے مشرق وسطیٰ میں تخریبی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس کا مقصد علاقائی استحکام، سلامتی اور خوش حالی کو نقصان پہنچانا ہے۔

 

شیئر: