Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکن شوریٰ کے بیٹے ڈرائیور بن گئے؟

ریاض۔۔۔۔سعودی رکن شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ الفوزان نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے ڈورٹو ڈور سروس کے تحت ڈرائیور کے طور پر کام کررہے ہیں اس سے انہیں ماہانہ 3ہزار ریال کی آمدنی ہوجاتی ہے ۔ الفوزان نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ ان کے بیٹے خالی اوقات میں اوبر اور کریم نیز ڈور ٹو ڈور سروس سے جڑ گئے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کو ماہانہ 3ہزار ریال کی آمدنی ہوجاتی ہے۔ الفوزان نے ٹویٹر پر یہ اطلاع بھی دی کہ ان کے اکاؤنٹ کو وزٹ کرنے والوں نے اس اطلاع پر انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار مثال ہے ۔ اس کی پیروی کی جانی چاہئے۔

شیئر: