Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کے خود کشی نوٹ نے شوہر کو بچا لیا

نئی دہلی۔۔۔بی کے خود کشی نوٹ نے شوہرکو بچالیا۔اس پر تشد دکرنے اور جہیز نہ لانے کے الزامات تھے۔ سیشن جج منوج جین نے خاتون کی موت کو خود کشی قراردیااور کہا کہ مرنے سے پہلے خاتون نے جو پرچی تحریر کی ہے اس میں تشدد کا کوئی ذکر نہیں اور صاف لکھا ہے کہ اسے کوئی شکایت نہیں۔وہ مکمل حمایت کرتا رہا لیکن میں ہی اسے بھرپور تعاون نہ دے سکی اور ہر وقت ہی روتی رہتی تھی۔اگر مجھے کچھ ہوتو شوہر کو دوش نہ دیا جائے۔ میرے بچے شوہر کے پاس ہی رہیں گے۔اپریل 2013ء میں شوہر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ میری اہلیہ نے ایک کمرے میں جاکر تالا لگا لیا ہے اور باہر آنے سے انکاری ہے۔پولیس موقع پر پہنچی توپتہ لگا کہ خاتون نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ فوج نے شوہر اور اس کے خاندان والوں پر الزامات لگائے۔بعد میں شوہر کے سوا دیگر تمام لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔

شیئر: