Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ پانامہ کا فیصلہ جلد سنائے ،عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لا ہور میں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا نواز شریف مالدیپ چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے ۔ پورا ملک اس فیصلے کی وجہ سے رکا ہو ا ہے۔ شریف برادران قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں چیف ایگزیکٹو ہے ہی نہیں۔ وزیر اعظم کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن ہو رہی ہے اور وہ بیرون ملک دورے کررہے ہیں۔4 میں سے2 صوبے وزیر اعظم سے استعفی مانگ رہے ہیں۔وکلاءبھی استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف میں نے ہی لندن میں فلیٹ نہیں لیا۔ کاونٹی کرکٹ کھیلنے والے تمام کرکٹر برطانیہ میں فلیٹ لیتے ہیں۔ میرے چند لاکھ کے فلیٹ کو اربوں روپے کے فلیٹوں سے ملایا جا رہا ہے۔ میں نے باہر سے پیسہ کمایا اور فلیٹ خریدا۔ اس میں کون سی غیر قانونی بات ہے۔ لند ن میں فلیٹ خریدنے کی منی ٹریل بھی دکھا دی ۔شریف فیملی نے ایک بھی منی ٹریل نہیں دی، جو دستاویزات دیں وہ فراڈ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام کسی کو بچانا نہیں، جمہوریت کو بچانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کاوزیر اعظم کسی اور ملک کی نوکری کررہا ہے۔ ان کے وزیر بھی اقامے لے کر باہر بیٹھے ہیں۔یہ سب کرمنل انٹرپرائز ہے۔

 

شیئر: