Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا میں حادثہ،4اسپینی باشندے ہلاک

چتور....آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں ہفتے کو ٹریفک کے ایک حادثے میں 4اسپینی باشندوں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ سب لوگ ایک منی بس میں سوار تھے جو ٹرک سے ٹکرا گئی۔4اسپینی باشندے او رمنی بس کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اسپینی باشندہ شدید زخمی ہوا ہے۔ دیگر 4اسپینی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی باشندے اننت پور ضلع میں مقامی دیہی ترقی ٹرسٹ کے دورے کے بعد پانڈیچری جارہے تھے۔ یہ لوگ ضلع میں مختلف چیریٹی خدمات میں مصروف تھے۔ وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نئی دہلی میں ا سپین کے سفارتخانے سے رابطہ کرکے متاثرین کے بارے میں تفصیلات جمع کریں۔
 

شیئر: