Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیربین پریمیئر لیگ میں شاداب خان کا عمدہ آغاز

کنگسٹن :کیریبین پریمیئر لیگ شروع ہو گئی، برینڈن میکولم اور کولن منرو کی جارحانہ اننگز کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ لوشیا کو افتتاحی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، منرو 66 اور میکولم 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سی پی ایل کے ابتدائی میچ میں سینٹ لوشیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فلیچر 26 اور میئرز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان اور ڈیوائن براوو نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف 11ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ میکولم اور منرو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بولرز کا بھرکس نکال دیا، میکولم نے 7 چھکوں کی مدد سے 58 اور منرو نے ناقابل شکست 66 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔قومی ٹیم کے لیگ ا سپنر شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بھی شاندار بولنگ سے دھاک بٹھا دی ۔ کیریبئن پریمیئر لیگ میں ٹرنبیگو نائیٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاداب خان نے سینٹ لوشیا ا سٹارز کی ٹیم کے خلاف اپنے مقررہ 4اوورز کے ا سپیل میں محض 15رنز دے دیکر 2شکار کئے۔ ان کے اسپیل کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنے 4اوور ز میں محض ایک چوکا کھایا ، 14گیندوں پر کوئی رن نہیں بننے دیا ۔شاداب کی ٹیم نے اس میچ میں با آسانی 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ یاد رہے کہ شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ 

شیئر: