Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے وائرس” مامبا“ کی سعودی عرب پریلغار

واشنگٹن .... امریکی ”کیسبرسکی لیبس“ کے اسکالرز نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب اور برازیل کی کمپنیوں کو فدیہ وائرس سے مماثل نئے وائرس ”مامبا“ کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امریکی ویب سائٹ” دی ہل“ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مامبا ایک آلہ استعمال کرکے بندشیں توڑ دیتا ہے اور نیا لاک سسٹم تشکیل دیتا ہے۔ اس طرح پورا کنٹرول اس کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے۔نومبر 2016ءکے دوران مامبا سان فرانسسکو کی ٹرانسپورٹ ایجنسی کے زیر استعمال 900کمپیوٹر تباہ کرچکا ہے۔ اس موقع پر اس نے لاک کھولنے کیلئے 73ہزار ڈالر طلب کئے تھے۔
 
 
 
 

شیئر: