Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی نے مبارکباد تک نہیں دی،عالمی اسنوکر چیمپیئنز کا شکوہ

 
اسلام آباد:مصر میں آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ میں ٹائٹل اور دوسری پوزیشن جیتنے کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔حکومتی رویے سے ناراض قومی کھلاڑیوں نے حکام سے سوال کردیا کہ کیا وہ قومی ہیرو نہیں؟ کرکٹ ٹیم کی طرح ان کے لیے بھی انعامات کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل ٹیم نے فائنل جیتا۔ ٹائٹل کے لیے فائنل میں ان کا مقابلہ پاکستان کی ٹیم سے ہی ہوا تھا اور اسجد اقبال اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان کی دوسری ٹیم سلور میڈل کی حقدار رہی۔کھلاڑی ٹرافیاں اٹھائے وطن واپس آئے تو نہ حکومتی شخصیات موجود تھی نہ ان کو کوئی پروٹوکول ملا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے اسنوکر چیمپیئنز کا استقبال کیااور انہوں نے کھلاڑیوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ پاکستانی کھلاڑی اس موقع پر اپنی جیت پر خوش لیکن حکومت کے رویے پر شدید ناراض نظر آئے۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو ہرکسی نے انعامات دیے۔ان کھلاڑیوں کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجنا گوارا نہیں کیا گیا۔قومی کیوئسٹس کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی رویے پر ناراض ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے کامیابیوں کے حصول کے لئے ان کے جوش و جذبے اور عزائم میں کوئی کمی نہیں ہو گی اور وہ ملک کے لیے اعزازات حاصل کرتے رہیں گے۔ 
 

شیئر: