Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکرین اسکریچز کی مرمت کرنے والا موبائل متعارف

کیا آپ اسمارٹ فونز کی اسکرین پر آئے روز پڑنے والی اسکریچز سے پریشان ہیں؟ اب موٹورولا کے اسمارٹ فون کی اسکرین کی مرمت کا کام بھی خود کریں گے۔ جی ہاں موٹورولا کی جانب سے ایسا موبائل لانچ کر نے کی تیاری کی جارہی ہے جو اسکرین پر پڑنے والے کریکس کو خودکار طریقے سے ٹھیک کرنے کی اہلیت رکھتا ہوگا۔موٹورولا نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو کریکس کا پتہ لگائے گی اور یوزر کو مطلع کر کے حرارت کے ذریعے کریکس کی مرمت کا کام کرے گی تاہم موٹورولا کو کہنا ہے کہ یہ اس مسئلے کا حتمی حل نہیں۔ واضح رہے کہ پہلے بھی کئی بار ایسے اسمارٹ فونز بنانے کے دعوے کئے گئے ہیں۔2015 میں ایل جی کے موبائل جی فلیکس ٹو میں اس ٹیکنالوجی کا اہتمام کیا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کریک پڑنے کے24 گھنٹے کے اندر مرمت کا کام مکمل کر لے گا۔ اس سے قبل اپریل میں کیمیا دانوں نے اسمارٹ فونز کی اسکرین کے لئے ایسا پولیمر تیار کر لیا ہے جو اپنی اصل حالت سے 50گنا زیادہ کھنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دو ٹکرے ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر خود کو جوڑ سکتا ہے۔ اندازے کے مطابق یہ اسمارٹ فونز 2020 تک مارکیٹ میں آ جائیں گے۔
 

شیئر: