Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7ماہ میں 341ہزار بنگلہ دیشی کارکنوں کی مملکت آمد

ریاض۔۔۔۔سال رواں کے ابتدائی 7ماہ کے دوران 3لاکھ 41ہزار 294بنگلہ دیشی کارکن ملازمت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ بنگلہ دیشی اخبار دی فائننشل ایکسپریس نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جنوری2017سے جولائی 2017تک بنگلہ دیشی کارکن سب سے زیادہ سعودی عرب پہنچے ،دوسرا نمبر قطر کا ہے جہاں 57 ہزار707بنگلہ دیشی کارکن طلب کئے گئے ۔ عمان کا نمبر تیسرا ہے جہاں 57ہزار633بنگلہ دیشی گئے۔ کویت جانے والے بنگلہ دیشیوں کی تعداد 31 ہزار225ہے۔

شیئر: