Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے خلاف نئے شواہد

دمام۔۔۔۔متحدہ عرب امارات نے امن و استحکام کو متزلزل اور دہشتگردی کی سرپرستی میں قطر کے ملوث ہونے کی بابت نئے شواہد پیش کردیئے۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘نے ایک دستاویزی رپورٹ جاری کرکے ثابت کیا ہے کہ قطر کے حکمراں مشکوک تنظیموں کے افراد کی تربیت بھی کرتے رہے ہیں۔ امارات میں الاخوان تنظیم کے سابق رکن عیسیٰ السویدی نے اعتراف کیا ہے کہ امارات سے فرار ہونیوالے الاخوان کے لوگ منظم پروگرام کے تحت قطر پہنچے تھے جہاں دوحہ کے حکام نے انہیں دیگر ممالک سفر کیلئے محفوظ راہ داری فراہم کی تھی۔ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود سفر کی اجازت دی گئی۔ان لوگوں کو الجزیرہ چینل نے ابلاغی سرپرستی مہیا کی۔

شیئر: