Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا 48 واں طیارہ غزہ کے لیے امداد لے کر مصر پہنچ گیا

بھیجے گئے طیارے میں خوراک، شیلٹرز کا سامان موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر 48 واں طیارہ  جمعے کو مصرکے العریشن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت وزارت دفاع کے تعاون سے غزہ کے متاثرین کےلیے بھیجے گئے طیارے میں خوراک، شیلٹرز کا سامان موجود ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں برادر فلطسینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

شیئر: