Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار کا نئے کلب میں شاندار آغاز،پیرس سینٹ جرمین کی2-6سے فتح

پیرس:برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر نے اپنے نئے کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہو ئے لالیگا فرنچ لیگ کے میچ میں 2گول کرتے ہوئے ٹیم کی 6-2سے فتح میں حصہ ڈالا۔ نیمار نے پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے پہلا اور آخری گول کیا اور فرانسیسی کلب نے لیگ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بر قرار رکھا۔نیمار جونیئر اس سے پہلے بارسلونا سے ٹرانسفر کی کاغذی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے کلب کے لئے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکے تھے ۔فرنچ لیگ ون کے اس میچ میں پیرس سینٹ جرمین نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود کھیل میں واپس آکر شاندار فتح سمیٹی جس میں نیمار کا کردار نمایاں رہا جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی گول کرنے میں مدد فراہم کی اور198ملین پونڈ کے عوض اپنی ٹرانسفر کو پی ایس جی کیلئے درست ثابت کرنا شروع کردیا۔میچ میں ٹولوس کی ٹیم حیرت انگیز طور پر 18ویں منٹ میں برتری حاصل کرنے کے بعد پیرس کی ٹیم کو مزید کسی مشکل میں نہ ڈال سکی۔ اس کی جانب سے پہلا گول میکس گریڈل نے کیا جسے نیمار نے اپنے پہلے گول کے ذریعے برابر کر دیا۔صرف2منٹ بعد ریبیوٹ نے پی ایس جی کا دوسرا گول کردیا ۔ پہلا ہاف 2-1کی برتری کے ساتھ پیرس کے نام رہا۔پی ایس جی کے بقیہ چاروں گول دوسرے ہاف میں اسکور ہوئے اور اسی دوران اس کے کھلاڑی سلوا نے خود اپنے خلاف گول کرکے ٹولوس کی ٹیم کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی۔میچ اور پی ایس جی کا آخری گول نیمار نے انجری ٹائم میں کیا اور کلب کےلئے پہلے میچ میں ٹاپ اسکورر بن گئے۔میچ میں ان کی موجودگی نمایاں نظر آئی۔

شیئر: