Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند لاپتہ امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

    واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکی بحری بیڑے کے جنگی جہاز" یو ایس ایس جان ایس مکین "  اور سنگاپور کے  پیٹرول ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں لاپتہ  ہونے والے  10 فوجیوں میں سے کئی کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا۔سنگاپور کے مشرق میں ملاکا باسفورس کے قریب میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں لاپتہ فوجیوں  میں سے بعض کی لاشیں جنگی جہاز کے ایک کمپارٹمنٹ سے مل گئی ہیں۔امریکا پیسیفک فلیٹ کمانڈر  ایڈمرل سکاٹ سووفٹ  نے کہا ہے کہ ایک لاش کو ملائشیا کی ٹیموں  نے تلاش کیا ہے اور اس کی شناخت کا کام ابھی جاری ہے۔جنوب مشرقی ایشیاء   کے کھلے سمندر میں  لاپتہ امریکی فوجیوں  کی تلاش کے کام میں امریکا کے ساتھ ساتھ سنگاپور  اور ملائشیاء کے بحری بیروں کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کا یو ایس ایس  جان ایس مکین جنگی بحری جہاز  لائبیریا کے پرچم بردار  تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔

شیئر: