Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا اسپائنگ ایپلی کیشنز کے خلاف ایکشن

گوگل نے پلے اسٹور سے 500 اسپائنگ ایپلی کیشنز کو ختم کر دیا ہے۔امریکہ کی ایک سائبر سیکیورٹی فرم نے پلے اسٹور میں موجود500 سے زیادہ ایسی اپلی کیشنز کی نشاندہی کی تھی جو اسمارٹ فونز میں اسپائے وئیر پھیلانے کا باعث بن سکتی تھیں جس کے بعد گوگل نے ان ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور سے ختم کر دیا ہے۔ ختم کی جانے والی ایپلی کیشنز میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے پیش کی جانے والی بہت سی گیمز، آن لائن ریڈیو ، موسم کی اپڈیٹ ، فوٹو ایڈیٹنگ ، ایجوکیشن ، صحت ، فٹنس اور ویڈیو میکنگ سے متعلقہ ایپلی کیشنز شامل ہیں۔یہ ایپلی کیشنز کسی بھی موبائل میں ڈاﺅن لوڈ ہونے کے بعد صارف کی اجازت کے بغیر ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی تھیں اور مالوئیر پھیلانے کا باعث بھی بن سکتی تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: