Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفان سے خوفزدہ عقاب

    ہیوسٹن-----یہاں قیامت خیز طوفان’’ ہاروے‘‘ کی آمد سے ذرا قبل ولیم بروسو نامی شخص ایک دکان سے اپنے کھانے پینے کی چیزیں خرید رہا تھا کیونکہ ہنگامی صورت کا اندازہ پہلے ہی لگایا جا چکا تھا تاہم وہ جلدی جلدی سودا سلف خرید کر اپنی ٹیکسی میں واپس آیا  اور ٹیکسی میں بیٹھنے کی کوشش کی تو کہیں سے اڑتا ہوا ایک عقاب بھی اسکے پیچھے پیچھے کار میں داخل ہو گیا۔بروسو کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ خوفزدہ سا لگ رہا تھا اور خوف کے مارے اس نے اپنے دونوں بازو سمیٹ رکھے تھے ۔ صورتحال دیکھ کر اس نے موقع کی تصویر بنالی ۔پھر اسے فیس بک پر جاری کر دیا ۔  عقاب کو بھگانے کی کوشش بھی کی جو ناکام ہو گئی تو وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے آیا ۔ واضح ہو کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب انتہائی خطرناک طوفان نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔اب بروسو نے اس عقاب کو طوفانی عقاب کا نام دیدیا ہے۔ اسے ٹیکساس وائلڈ لائف سینٹر میں جمع بھی کرا چکا ہے ۔
 

شیئر: