Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر کام نہیں کرونگا ،اکشے کمار

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ سماجی مسائل پر مبنی مزید فلموں پر کام نہیں کریں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل کے بجائے عمدہ مزاح پربننے والی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔اکشے کمار جن کی سماجی مسائل پر مبنی فلموں ”جولی ایل ایل بی 2‘ ‘اور ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا “ نے باکس آفس پر دھوم مچائی تھی ، ان کی اسی نوعیت کی ایک اور فلم آئندہ برس اپریل میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔اکشے کمار کی فلمیں” 0.2، مغل اور گولڈ“ رواں برس ریلیز کی جاسکتی ہیں۔ان تمام ہی فلموں میں وہ منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے ۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: