Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کے امراض اور ذیابیطس کیلئے صرف ایک ٹیبلٹ

پینسلوانیا .... دنیا بھر میں دل کے امراض اور ذیابیطس ٹو میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس قسم کے لاکھوں مریض پائے جاتے ہیں۔ اب ایک بڑی تحقیق کے بعد بتایا گیا ہے کہ آئندہ کچھ برسوں میں صرف ایک ہی ٹیبلٹ سے دل کے امراض او رذیابیطس کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ ان دونوں امراض سے روزانہ سیکڑوں اموات ہوتی ہیں۔ ڈھائی لاکھ افراد کا ڈی این اے جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ان میں یہ دونوں امراض پائے جاتے تھے اور انکی جین بھی ایک ہی ہے۔ پینسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسردانش صالحین نے یہ تحقیق کی ہے اور انکا کہناہے کہ صرف ایک ٹیبلٹ کے نتیجے میں ان دونوں بیماریوں کا خطرہ کم ہوسکے گا۔ دنیا میں اس وقت 380ملین لوگ ذیابیطس ٹو قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے نتیجے میں قبل از وقت موت ہوسکتی ہے۔ذیابیطس ٹو میں خون میں گلوکوز کی سطح بڑھتی ہے جس سے شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور وہاں چربی جمنا شروع ہوجاتی ہے۔ دل کے امراض کے نتیجے میں صرف 2015ءمیں دنیا بھر میں 17ملین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ محققین کا کہناہے کہ نئی تحقیق کے نتیجے میں ان دونوں بیماریوں کے آپسی رابطے کا بھی پتہ چلا۔
 

شیئر: