Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثاثہ جات کیس میں زرداری کی بریت چیلنج

اسلام آباد.. نیب نے اثاثہ جات کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا۔نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے زرداری کو سرسری سماعت میں بری کر کے غلط مثال قائم کی۔ زرداری کے خلاف 22 ہزار تصدیق شدہ دستاویزات موجود ہیں۔ احتساب عدالت نے اہم ریکارڈ پیش نہیں کرنے دیا۔مقدمے کے اہم گواہوں کو نظر انداز کیا۔ لاہورہائیکورٹ کا2 رکنی بنچ پیرکو اپیل کی سماعت کرے ۔نیب کی ٹیم اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی سربراہی میں مقدمے کی پیروی کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر زرداری کو 16 سال بعد کیس میں بری کردیا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا تھاکہ ریفرنس کا زیادہ تر مواد فوٹو کاپیوں پر مشتمل ہے جو قانون کی نظر میں قابل قبول نہیں۔

شیئر: