Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر 1-2سے سیریز جیت لی

 
لندن:انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ 9وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 2-1سے کامیابی حاصل کر لی۔ لارڈ ز کے میدان میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہوگیا۔ جب پہلی اننگز نے بین اسٹوکس اور دوسری اننگز میں جیمز اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کی ایک نہ چلنے دی۔ انگلینڈ نے کھیل کے تیسرے دن 106رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ  9وکٹوں سے جیتتے ہوئے سیریز بھی 2-1سے اپنے نام کر لی ۔ بین اسٹوکس کو مین آف دی میچ اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ کو مشترکہ طور پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس ٹیسٹ کے 3 دنوں میں31وکٹیں گریں اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے دوسری اننگز میں7 اور میچ میں9وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 500وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں صرف123 رنز پر آوٹ کر دیا تھا جب بین اسٹوکس نے6وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ویسٹ انڈین بولرز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے انگلینڈ کو194رنز پر واپس بھیج دیا تھا،کیمرروچ نے5اور کپتان جیسن ہولڈرنے4کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔انگلینڈ کی جانب سے حاصل کردہ 71رنز کی یہ برتری بہت اہم ثابت ہوئی اور جب ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 177رنز پر آوٹ ہوئی تو انگلینڈ کو فتح کے لئے106 رنز بنانا تھے جو اس نے 28اوورز میں اسکور کرلئے جبکہ اس کی ایک وکٹ گری۔مارک اسٹونمین اور ٹام ویزلی نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 72رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بولر پہلی اننگز جیسی بولنگ نہیں کر پائے۔ آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ایلسٹر کک تھے جنہوں نے17رنز بنائے اور ان کی وکٹ دویندرا بشو کے حصے میں آئی۔16ستمبر کو دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ کے میدان میں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جس کے بعد 19ستمبر سے 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا۔
 
 

شیئر: