Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروڑوں سال پرانا ڈائنا سودریافت

    میڈرڈ۔۔۔۔ہسپانوی ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے شمال وسطی صوبے سوریا میں زمانہ قدیم کے ایسے ڈائنا سور کا ڈھانچہ دریافت کر لیا ہے۔اس کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ 13کروڑ 80لاکھ سال پہلے دنیا میں پائے جانیوالے ڈائنا سور کی باقیات ہیں ۔ سوریا ٹیٹان گولڈمائنسز نامی یہ ڈائنا سور گھاس پھوس کھاتا تھا ۔ اب جو اس کی باقیات دریافت ہوئی ہیں ان میں اس کا ایک دانت ، دم کا کچھ حصہ ، 3پسلیاں ،کولہے کی ہڈیاں اور دوسرے چھوٹے لیکن محجر اعضاء شامل ہیں ۔ ماہرین حیوانات نے نو دریافت ڈھانچے کو سوریا نامی صوبے سے منسوب کرتے ہوئے اسے نیا نام دیدیا ہے ۔ سائنسدانوں کے خیال میں اس کا جو دانت دریافت ہوا ہے وہ 0.7انچ لمبا ہے ۔ یعنی یہ عام دانت کی طرح ہے مگر اس کی قدامت اسے زیادہ اہم بناتی ہے ۔ ماہرین کے خیال میں اگر ان کے محجر اعضاء کو قاعدے سے جوڑا جائے تو اس کی مجموعی لمبائی اچھی خاصی ہو سکتی ہے ۔ یہ ہڈیاں 2000ء سے 2005ء تک سوریا میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں ۔

شیئر: