Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کا انسٹنٹ وڈیوز فیچر متعارف کرانے کا اعلان

فیس بک ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے وڈیوز کی لوڈنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فیچر کو انسٹنٹ ویڈیوز کا نام دیا گیا ہے۔ اسکی مدد سے وائی فائے کنیکشن آن ہونے کی صورت میں فیس بک کی وڈیوز ایپ کھولے بغیر خود بہ خود مکمل لوڈ ہو جائیں گی اور ایپ استعمال کرتے وقت انہیں بنا کسی انتظار اور لوڈنگ کی زحمت کے دیکھا جا سکے گا۔اسکے علاوہ وائی فائے کے ساتھ وڈیو لوڈ ہونے کے بعد فیس بک کے استعمال کے دوران کم سے کم ڈیٹا خرچ ہو گا۔ فیس بک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ انسٹنٹ وڈیوز کے فیچر پر کام کر رہا ہے تاہم ابھی تک یہ بات حتمی طور پر معلوم نہیں کہ یہ صرف وہ وڈیوز ہوں گی جو نیوز فیڈ میں شامل ہوتی ہیں یا کسی نئی وڈیو کو بھی بنا لوڈنگ کے انتظار کے دیکھا جا سکے گا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: