Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود چلنے والی کمرہ نما کار

فرینکفرٹ ...کار ساز کمپنی رینالٹ فرینکفرٹ کے موٹر شو میں اس ہفتے اپنی نئی کار کا ایک ڈیزائن متعارف کرا رہی ہے۔ اس کارکی خصوصیت یہ ہوگی کہ اسکی سیٹیں دوسری طرف موڑی جاسکیں گی۔ لفٹنگ پلیٹ فارم ہوگا ، ماحول سے مطابقت رکھنے والی لائٹس ہونگی۔ وائی فائی کی سہولت ہوگی اور بہت کچھ ہوگا۔ ساتھ ہی اسے چلانے کیلئے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کار خود ہی چلا کریگی۔ سب سے اچھی آسائش یہ ہوگی کہ کار کے ساتھ ہی ایک ”کمرہ“ بھی ہوگا جس میں آپ آرام بھی کرسکیں گے۔ رینالٹ کا کہناہے کہ یہ کار 2030ءتک مارکیٹ میں آسکے گی۔اگرچہ یہ نظریہ عجیب سا لگتا ہے کہ مگر رینالٹ کا کہنا ہے کہ ہم اس پر ابھی تجربا ت کررہے ہیں۔ کار 15فٹ (4.7میٹر طویل) اور 6.5فٹ (1.98میٹر چوڑی ) ہوگی جبکہ یہ 4فٹ (1.35میٹر) بلند ہوگی۔اس کا اوپری چیمبر ایک گھر کی طرح ہوگا۔ اسکا مقصد یہ ہے کہ سفر کے وقت آپ کو گھر جیسا ماحول ملے۔کار کی باڈی تانبے کی شکل کی ہوگی جبکہ یہ کاربن فائبر سے تیار کردہ ہوگی۔کمپنی کا کہناہے کہ ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے آپ دوران سفر دیگر سرگرمیوں مثلاً کتاب پڑھنے، فلم دیکھنے یا آفس کا کام کرنے میں خودکو مصروف رکھ سکتے ہیں۔ 

شیئر: