Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیرن سامی اورپشاور زلمی کے اعزاز میں جاوید آفریدی کی دعوت

لاہور:ورلڈ الیون کے تاریخی دورہ پاکستان نے پی ایس ایل چیمپیئن پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو جمع ہونے کا موقع فراہم کردیا۔ ورلڈ الیون کے کھلاڑی ڈیرن سامی اور تمیم اقبال پی ایس ایل چیمپیئن پشاور زلمی کی جانب سے بھی کھیلتے ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سامی اور ان کی ٹیم کو لنچ پر مدعو کیا۔ پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کھلاڑی اس تقریب میں جلوہ افروز ہوئے اور اس طرح یہ لنچ کھلاڑیوں کی ری یونین میں تبدیل ہو گیا، جس میں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کی خوشگوار یادویں تازہ کیں۔اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں ورلڈ الیون کا دورہ ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈیرن سامی، ڈیوڈ ملن، کرس جورڈن اور مارلن سیموئلز کا اس مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آمد سے دوسرے کھلاڑیوں کی آمد کی راہ ہموار ہوئی۔ڈیرن سامی نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈ الیون کا حصہ ہونے پر اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے ملاقات وہ بے حد خوش ہیں ۔

شیئر: