Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسنجر واٹس ایپ سے آگے نکلنے کو تیار

فیس بک میسنجر کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ سے زائد ہوگئی۔ اس طرح یہ واٹس ایپ کے برابر آ گیا ۔ میسنجر کے ہیڈ ڈیوڈ مارسس کا اس حوالے سے اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میسنجر کو 1.3 بلین صارفین ماہانہ گفتگو ، روزمرہ اور کاروباری معاملات کے رابطے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ فیس بک میسنجر کے صارفین کی تعداد میں اچانک اتنے اضافے کی وجہ اس کی میسنجر لائٹ ایپ ہے جو گزشتہ سال میں متعارف کرائی گئی تھی۔یہ ایپ پرانے فونز اور سست انٹرنیٹ کنکشن پر تیز رفتاری سے کام کرتی ہے۔ اسکے علاوہ میسنجر میں شامل کئے جانے والے دلچسپ فیچر بھی اسکی مقبولیت کا باعث بنے ہیں۔اندازے کے مطابق گزشتہ ایک سال میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر میسنجر ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد میں 5.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
 

شیئر: