Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے اسنوز فیچر متعارف کروا دیا

 
فیس بک ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کیسی بھی پیج ، گروپ یا دوست کو مستقل طور پر ان فالو یا ان فرینڈ کرنے کے بجائے وقتی طور پر اسنوز کر سکیں گے۔فیس بک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کے لئے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی نیوز فیڈ کو اپنی مرضی سے کنٹرول کر سکیں۔کوئی بھی صارف جو اسنوز کے فیچر کو استعمال کرے گا، اسے یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ24 گھنٹے ، 7 دن یا ایک مہینے تک اس پیج یا فرینڈ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ کو دیکھنا بند کر دے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے پوسٹ کے دائیں جانب بنے 3 ڈاٹس کو کلک کر نا ہوگا جہاں ان فالو اور اسنوز کا آپشن موجود ہو گا۔صارفین کے پاس کسی پیج یا فرینڈ کو ان فالو یا ان فرینڈ کرنے کی سہولت بھی موجود رہے گی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: