Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے رنگ، ر سنگیت کے سنگ

رپورٹ وتصاویر: محمد عرفان شفیق ۔ کویت
 
زاگر میوزکل گروپ کویت میں پاک و ہند کمیونٹی میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ عید کے پْر مسرت موقع کی مناسبت سے زاگر گروپ نے "سر سنگیت" کا اہتمام کویت کے مشرف کے علاقہ میں ایک وسیع و عریض ہا ل میں کیا۔
پروگرام کا آغاز کویت، پاکستان اور ہندوستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔زاگر میوزک گروپ کے چیئرمین اور پاکستان کمیونٹی میں موسیقی کے حوالے سے جانی پہچانی شخصیت زاگرا نور نے اس پروگرام میں اپنی گائیکی کے ذریعے مشہور گلوگاروں، محمد رفیع، کشور کمار، عالمگیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اسکے علاوہ مشہور سنگر نبیل احمد، علی نواز اور ہندوستانی سنگر پورنما نے بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔
پرو گرام کے میزبانی کے فرائض صائبہ ملک نے بخوبی انجام دیے۔
زاگر انور نے مشہور و معروف گانے گلابی آنکھیں، دیوانہ ہو ا بادل، یونہی تم مجھ سے بات کرتی ہو، انتہا ہو گئی، کہنا ہے آنکھوں سے و دیگرگا کر حاضرین کو لطف اندوز کیا اور نبیل احمد، علی نواز اور پورنما نے بھنگڑا، کلاسیکل گانے گا کر انکا بھرپور ساتھ دیا جسے حاضرین نے بے حد سراہااور انکی گائیکی کو بے حد پسند کیا۔
سرسنگیت میں حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز کھانے اور جیولری کے اسٹال تھے جہاں خواتین کا رش دیدنی تھا۔بچوں میں کوئز مقابلے کے بعد انعامات تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد کا سہرا کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کے ممبران کو بھی جاتا ہے جنہوں نے ہال کے اندر اور باہر منتظمین کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ زاگر گروپ کے صدر عدنان نور ، چیئرمین اور لیڈ سنگر زاگر انور، پروگرام کے ہر دلعزیز میزبان صائبہ ملک نے حاضرین، اسپانسرز اور میڈیا ارکان کا شکریہ ادا کیااور یوں یہ رنگا رنگ شام اختتام کو پہنچی۔
 
 
 
(تصویر6)
 
 

شیئر: