Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے پر نظررکھنے کیلئے ماں نے ڈیجیٹل ٹیگ تیار کرلیا

شارپشائر..... مقامی خاتون کرسٹی کرسٹس نے اپنے بچوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک خاص قسم کا ڈیجیٹل ٹیگ تیار کیا ہے جس سے والدین اپنے بچوں پر باآسانی نظر رکھ سکیں گے۔ 43سالہ خاتون نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انکا 5سالہ بیٹا میری بازار میں شاپنگ کے دوران گم ہوگیا تھا۔ اب میری اپنی ماں کا تیار کردہ ٹیگ ہر وقت لگائے رہتا ہے۔ خاتون کا کہناہے کہ دوسرے والدین بھی اس طرح بچوں پر نظر رکھ سکیں گے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب انکا بچہ اچانک شاپنگ سینٹر میں غائب ہوگیاتو انہیں فکر لاحق ہوئی کہ بچوں پر نظررکھنے کیلئے خاص قسم کا ٹیگ ہونا چاہئے۔ انکا تیار کردہ ٹیگ ڈیجیٹل قسم کا بینڈ ہے جو کلائی پر لگایا جاسکتا ہے اور جس کی مدد سے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ کرسٹی کرٹس کے بچے کے غائب ہونے کا واقعہ دو سال قبل پیش آیا تھا جس کے بعد انکاکہناتھا کہ ہیجان میں مبتلا ہوگئی تھیں۔ انہیں احساس ہورہا تھا کہ اگر انکا بچہ مل بھی گیاتو شاید وہ خود اس سے نہ مل سکیں کیونکہ بچے کے بغیر انکی حالت غیر ہوگئی تھی۔ جن لوگوں نے بھی اس بینڈ کو دیکھا ہے اور استعمال کیا وہ سب اسکی تعریف کررہے ہیں۔

شیئر: