Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینوو تھنک پیڈ 25 کی تفصیلات لیک‎

آئی بی ایم کے پہلے تھنک پیڈ کو بنے 25 سال ہونے کو ہیں اور اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے لینووو کی جانب سے تھنک پیڈ 25 پیش کیا جا رہا ہے جس کی بناوٹ اور ساخت25 سال قبل پیش کئے جانے والے لیپ ٹاپ جیسی ہی ہے۔یہ لیپ ٹاپ ٹی 470 ماڈل کا ہو گا۔ اس میں 14 انچ ڈسپلے ، انٹل کور آئی 7 پراسیسر ، 16 جی بی ریم ، 512 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج ، 940 ایم ایکس گرافکس چِپ اور ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے۔ انٹر کا بٹن ونٹیج بلیو کلر کا دیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ میں فنگر پرنٹ ریڈر اور ویب کام سپورٹ دی گئی ہے جس کی مدد سے یوزر ونڈوز کو اپنی چہرے یا فنگر ہرنٹ سے لاگ ان کر سکیں گے۔ عین امکان ہے کہ یہ لیپ ٹاپ اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا۔
 

شیئر: