Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرطان کا مشتبہ مریض صحتمند ثابت ہوا

 لندن .....  ڈاکٹروں وغیرہ سے بھی اندازے کی طرح طرح کی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں جو اکثر خبروں کاموضوع بنتی ہیں اور جسے کچھ لوگ دلچسپی کیلئے پڑھتے ہیں تو کچھ اس سے سبق حاصل کرنے یا حفظ ماتقدم کے طور پر تیار رہنے کیلئے کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاںایک 47سالہ شخص کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب اسکے منہ سے جما ہوا  پیلا بلغم خارج ہورہا تھا اور جب یہ صورت تکلیف دہ حد تک ہوگئی تو اس نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ اسپتال میں اس کے پھیپھڑوں کی اسکیننگ کی گئی اور ڈاکٹروں نے اندازہ لگایا کہ جو علامتیں نظرآرہی ہیں  او راسکیننگ میں جو تصویر نظرآرہی ہے وہ کسی سرطان زدہ رسولی کی ہے۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس شخص کو جو تمباکو نوشی کرتا تھا کسی اچھی جگہ اسکیننگ کیلئے بھیجا  تو وہاں سے نفی میں جواب آیا۔ بڑے اسپتال کے ڈاکٹروںنے بعد میں  اس بات کا تعین کرلیا کہ نظرآنے والی چیز رسولی نہیں بلکہ کسی پرانے کھلونے کا کون نما ٹکڑا ہے۔اطلاعات کے مطابق پرسٹن میں رہنے والے اس شخص نے ذہن پر زو ردیتے ہوئے بتایا کہ اب سے 40سال قبل اس نے یہ ٹکڑا نگل لیا تھا۔ یہ تحقیقی رپورٹ برٹش میڈیکل جرنل کے تازہ شمارے میں طبی اسرار کے عنوان سے شائع ہوئی ہے۔

شیئر: