Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماری منزل بہت دور ہے،سوہائے علی ابڑو

 
پاکستانی اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ ایک طرف تو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینما لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور دوسری جانب اس کی بدولت امپورٹڈ ہی نہیں بلکہ پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہترہوا ہے۔ سوہائے علی ابڑو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرہم اس کامیابی کواپنی پہلی سیڑھی سمجھیں تو بہترہوگاکیونکہ ابھی ہماری منزل بہت دور ہے۔ جولوگ اس کامیابی کواپنی سب سے بڑی اورآخری کامیابی سمجھ بیٹھے ہیں، وہ ہوش کے ناخن لیں۔اداکارہ نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں لیکن وقت کے ساتھ چلنے کے لئے ہمیں بہت فاصلہ طے کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم اورسینماانڈسٹری کے نظریاتی اختلافات تو رہیں گے مگراس کا حل تلاش کرنے اوراسے بہترانداز سے حل کرنے کے لئے اہم شخصیات کوملاقاتیں کرنی چاہئیں۔ ہم سب کویہ بات سوچنی چاہئے کہ بہت عرصے تک لالی وڈشدید بحران سے دوچاررہی ہے ایسے میںہمیں اختلافات نہیں بلکہ ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔ ہم نے اگر آج بھی ایسا نہ کیا گیا تو پھر حالات ماضی کی طرح ہوجائیں گے۔ فلمیں توبنتی رہیں گی لیکن ان کی کامیابی پر اختلافات ضرور اثرانداز ہونگے۔
 
 
 
 
 

شیئر: